جی این این سوشل

تجارت

کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر کی قدر  میں اضافہ

انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں8 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر کی قدر  میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی:انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسےکا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ۔

 گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277  روپے 61 پیسےپر بند ہوا تھا۔

دنیا

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

رجب طیب اردوان کے سخت ناقد 83 سالہ فتح اللہ گولن 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے، ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت ناقد 83 سالہ فتح اللہ گولن 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ گولن کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسپتال میں انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف فوجی  بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار  کیا گیا۔

اسی دوران ترک صرر نے ان کی ترکیہ کی شہریت بھی چھین لی  اور امریکہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

 جبکہ دوسری طرف فتح اللہ گولن اپنے خلاف لگائے گے ان الزامات کی تردید کرتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارراوئی کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گردوںکو  ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کرلیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارراوئی کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گردوںکو  ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے مخبری پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیاہے ، کارروائی کے دوران 3 دہشت گردہلاک جبکہ گرفتار دہشتگروں میں فرہاد، حاجی رحمٰن اور محمد صغیر شامل ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تنظیمی لٹریچر بھی برآمد کیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مولانا بشیر گروپ سے ہے اور اس نے ہی انہیں کراچی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 3 جون کو دہشت گردوں نے سہراب گوٹھ کے علاقےمیں پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یٰسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہو گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاک بحریہ نے 145  ملین ڈالر کی منشیات ضبط کرلی

نیوی اہلکاروں نے انسداد منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں اور آئس کو تحویل میں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ نے  145  ملین ڈالر کی منشیات ضبط کرلی

کراچی: پاکستان نیوی نےکامیاب انسداد منشیات  آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئےبیان کے  مطابق پاکستان نیوی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر نارکوٹکس کے خلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن  2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ عالمی  مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کا کل حجم 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کی بڑی کھیپ بھی شامل ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

  ترجمان پاکستان  نیوی کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور امن و امان  کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll