سرحدوں کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دیوار کی تعمیر کی گئی ہے، ایران


ایران نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر دی
ایران کی جانب سے سرحدوں کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دیوار کی تعمیر کی گئی ہے جبکہ افغان سرحد پر فعال طور پر سکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ افغان سرحد پر دیوار علاقائی عدم استحکام کے جواب میں ایک ضروری اقدام ہے۔ ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کے لیے مستقل اقدامات اٹھا رہا ہے اور مذکورہ عمل قومی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق افغان بارڈر پر طویل دیوار سرحد پار دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے اور خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گی، اسی لئے ایران کا سرحدی اقدام علاقائی سلامتی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ ایران کی افغان سرحد پر طاقت کا پیغام جو امن اور استحکام کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
آرمی گراؤنڈ فورسز کے نائب سربراہ جنرل نوزر نعمتی نے بتایا کہ افغانستان سے تارکینِ کی آمد روکنے کے لیے مزید پچاس کلومیٹر طویل دیوار کھڑی کی جائے گی۔
ایران اور افغانستان کے درمیان سرحد کم و بیش 900 کلومیٹر کی ہے۔ اس سرحد کی مکمل اور بے داغ نگرانی ممکن نہیں۔ افغان پناہ گزین کسی نہ کسی طور ایران پہنچنے میں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ابوالفضل ترابی کا کہنا ہے کہ باضابطہ تصدیق شدہ اعداد و شمار پیش کرنا ممکن نہیں تاہم اندازہ ہے کہ پاکستان، ایران اور چند دوسرے ممالک میں موجود افغان تارکینِ وطن کی تعداد 60 سے 70 لاکھ ہے۔

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 2 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :مودی سرکار کی جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی سازش بے نقاب
- 4 گھنٹے قبل

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 4 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 17 منٹ قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 2 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 30 منٹ قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 20 منٹ قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- ایک گھنٹہ قبل