انصاف کو سیاسی ایجنڈے کے تابع کرنا آئین سے غداری ہے، مشیر اطلاعات کے پی


پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوا ہے، انصاف کو سیاسی ایجنڈے کے تابع کرنا آئین سے غداری ہے۔
سول میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر غیر آئینی ترمیم کو پاس کیا گیا ہے،ایک بڑے صوبے کی نمائندگی کے بغیر ترمیم کرنا سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے، اس آئینی معمے کا حل متنازعہ ترمیم کے نتیجے میں بنائے گئے آئینی بنچز کے پاس بھی نہیں ہوگا۔
سینٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر غیر آئینی ترمیم پاس کیا گیا ہے،ایک بڑے صوبے کی نمائندگی کے بغیر ترمیم کرنا سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے، اس آئینی معمے کا حل متنازعہ ترمیم کے نتیجے میں بنائے گئے آئینی بنچز کے پاس بھی نہیں ہوگا، نامکمل پارلیمان سے ترمیم کرنا ایک ایسا عجوبہ…
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 22, 2024
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے برعکس آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والوں کی نشاندھی کی جا رہی ہے، عوام اور پارٹی دونوں ان لوٹوں کا حساب لیں گے، ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نامکمل پارلیمان سے ترمیم کرنا ایک ایسا عجوبہ ہے جو کسی کو سمجھ نہیں آرہا، خیبرپختونخوا حکومت اسکی پر زور مذمت کرتی ہے اور اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریگی، آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو سیاسی حکومت تعینات کرے تو انصاف کا جنازہ نکلنا ناگزیر ہے،آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں فیصلے عوام کی بجائے سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہوں گے، انصاف کو سیاسی ایجنڈے کے تابع کرنا آئین سے غداری ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل



