جو روٹ پہلے، کین ولیمسن دوسرے جبکہ بابر اعظم کی4 درجے تنزلی،سلمان آغا کی 8 درجے ترقی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے انگللینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے رشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں جبکہ سابق قومی کپتان بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں نصف سینچریاں بنانے والے سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد اپنے کرئیر کی ٹاپ رینکنگ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کیساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے، ٹیسٹ فارمیٹ کے ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
دوسری جانب بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی روی چندر ایشون دوسرے جبکہ نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں البتہ شاہین 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔
جبکہ آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، روہت شرما، شُبمن گل اور ورات کوہلی کی بدستور دوسری ، تیسری اورچوتھی پوزیشن ہے۔پاکستان کے فخر زمان رینکنگ میں 9 ویں پوزیشن پر ہے۔
ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی، راشد خان کی دوسری اور کلدیپ یادیو کی تیسری پوزیشن ہے۔ جبکہ پاکستان کےشاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز میں 7 ویں پوزیشن پر ہے۔
معروف بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل
26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا
- 9 گھنٹے قبل
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب
- 9 گھنٹے قبل
تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات
- 11 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے گرد گھیرا تنگ،وزیر اعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس قائم
- 7 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، اسے کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے،وزیر دفاع
- 6 گھنٹے قبل
امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
- 7 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش
- 9 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل