جی این این سوشل

جرم

پنجاب : میانوالی میں پولیس کا آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گردہلاک

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب : میانوالی میں پولیس    کا آپریشن  ، 10 خوارجی دہشت گردہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس نے 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی مکڑوال کے علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔

 

 

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل

جوڈیشل کمشین کو فعال بنانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے نام جلد منگوائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل کا نوٹیفکیشن کردیا۔

سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختراب کمیٹی کے ممبرہیں۔ کمیٹی میں 20 ستمبرکے آرڈیننس کے بعد تبدیلی کردی گئی تھی۔  چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

آئین کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی جوڈیشل کمشین کا حصہ ہونگے۔

جسٹس امین الدین خان کے ساتھ جسٹس جمال مندوخیل بھی کمیشن کا حصہ ہونگے۔ جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان کیلئے وزارت قانون کے ذریعے پارلیمان سے نام مانگے جائیں گے۔

جوڈیشل کمشین کو فعال بنانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے نام جلد منگوائے جائیں گے۔ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے دو سینئر ترین بھی کونسل کا حصہ ہونگے۔

ارکان قومی اسمبلی اورخاتون یا ٹیکنوکریٹ رکن کے نام اسپیکرقومی اسمبلی دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ حکومت اوراپوزیشن کے نامزد کردہ سینیٹرز کے نام بھجوائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ صدرمملکت آصف زرداری نے ان سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

دوسری طرف عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ 28 اکتوبرکو بلائے جانے کا امکان ہے۔ فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبرکو مقدمات کی سماعت سے قبل ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چین ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کا ایک مضبوط رکن رہا ہے، چینی میڈیا

ترقی کو بحال کرکے عالمگیر خوشحالی کی جستجو کی جائے اور تہذیبوں کو فروغ دیتے ہوئے متنوع ہم آہنگی کو عملی جامہ پہنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کا ایک مضبوط رکن رہا ہے، چینی میڈیا

چینی صدر شی جن پنگ نے برکس پلس لیڈرز ڈائیلاگ کے موقع پر تجویز پیش کی ہے کہ امن پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ سلامتی کی تکمیل کی جائے، ترقی کو بحال کرکے عالمگیر خوشحالی کی جستجو کی جائے اور تہذیبوں کو فروغ دیتے ہوئے متنوع ہم آہنگی کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کی پیش رفت کے تحت "گلوبل ساؤتھ” کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کا اعلان بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے دوسری اننگز میں چار جبکہ نعمان علی نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو جیتنے کیلئے 36 رنز کا ہدف ملا جسے پاکستان نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر24رنز بنائے تھے،مگر پاکستان کی شاندار باؤلنگ کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اپنی دوسری انننگز میں صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ 12 رنز،زیک کرالی دو رنز اوراولی پوپ صرف ایک رن بنا کرآوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان نے چھ جبکہ ساجد خان نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نعمان علی کی میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں جبکہ ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر10 وکٹیں حاصل کیں۔

سعود شکیل کو شاندار سنچری کی بدولت میں آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سیریز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے ساجد خان کو پلئیر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر تھی،ملتان میں کھیلے گئے  پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے  انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 8 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔ اس سے قبل یواے ای میں 16-2015 میں تین ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان نے دو صفر سےکامیابی حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll