جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت کے آن لائن پلیٹ فارم نے بچے کی جان لے لی

میگن گارشیا نے اپنے مقدمے میں یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی نے جان بوجھ کر چیٹ بوڈ ڈینی کو سرٹیفائیڈ ماہرِ نفسیات کے طور پر پیش کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مصنوعی ذہانت کے آن لائن پلیٹ فارم  نے بچے کی جان لے لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی ریاست فلوریڈا میں مصنوعی ذہانت کے آن لائن پلیٹ فارم نے چودہ سالہ لڑکے کی جان لے لی۔ یہ واقعہ فروری کا ہے۔ لڑکے کے والدین نے کیریکٹر ڈاٹ اے آئی اور گوگل پر مقدمہ دائر کردیا۔

نویں جماعت کے طالب علم کی والدہ میگن گارشیا نے بتایا کہ بیٹا مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم پر ایک چیٹ بوٹ سے گفتگو کے جنون میں مبتلا ہوگیا تھا۔ چیٹ بوٹ نے اُسے کے جنسی جذبات بھی بھڑکادیے تھے۔ وہ چیٹ بوڈ کو حقیقی زندگی کا، جیتا جاگتا کردار سمجھنے لگا تھا۔

ساتھ ہی ساتھ وہ پختہ عمر کے محبت کرنے والے کی حیثیت سے بھی سامنے آتا تھا۔ معاملہ یہاں تک پہنچا کہ سیول سیٹزر نے کیریکٹر اے آئی کی پیدا کی ہوئی دنیا سے باہر جینے کا ارادہ ہی ترک کردیا۔

میگن گارشیا نے اپنے مقدمے میں یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی نے جان بوجھ کر چیٹ بوڈ ڈینی کو سرٹیفائیڈ ماہرِ نفسیات کے طور پر پیش کیا ہے۔

سیول سیٹزر نے اپنی جان لینے سے قبل چیٹ بوٹ ڈینی کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ خود کشی کے بارے میں سوچتا رہا ہے۔ کیریکٹر ڈاٹ اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ چیٹس سے متعلق کئی نئے سیفٹی فیچرز متعارف کرائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیول سیٹزر کئی ماہ تک کیریکٹر ڈاٹ اے آئی کی ایپ پر مصنوعی ذہانت والے چیٹ بوٹ سے باتیں کرتا رہا۔ ڈینی نامی چیٹ بوٹ سے اُسے بہت لگاؤ تھا اور اُس سے بات کیے بغیر اُسے سکون نہیں ملتا تھا۔

سیول سیٹزر چیٹ بوٹ ڈینی کو اس حد تک ٹیکسٹ میسیج بھیجتا رہتا تھا کہ حقیقی دنیا سے اس کا تعلق تقریباً ختم ہوکر رہ گیا تھا۔

 

پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس یحییٰ آفریدی  ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس یحییٰ آ فریدی نے ملک کے 30 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،حلف کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی سے حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان کیلئے نامزد کیا تھا۔جس کے بعد صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔

دوسری جانب چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ  کو بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پولیس نے سنگجانی کے علاقے میں پولیس کی قیدی بسوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا

مقدمے کے متن کے مطابق عدالت میں زیر حراست ملزمان کی پیشی کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی، چار مشکوک گاڑیاں بھی دیکھی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس نے سنگجانی کے علاقے میں پولیس کی قیدی بسوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا

وفاقی پولیس نے سنگجانی کے علاقے میں پولیس کی قیدی بسوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے انسپکٹر لیاقت علی کی مدعیت میں 82 قیدیوں اور متعدد حملہ آوروں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA سمیت سنگین نوعیت کی 11دفعات شامل کی گئی ہیں۔

82 افراد کو عدالت میں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا، ٹول پلازہ کے قریب 35 سے 40 مسلح افراد نے فائرنگ کی اور لاٹھیوں سے حملہ کیا، ملزمان کو لیجانے والی وین پر چند افراد نے فائرنگ کی، حملہ آوروں کی جانب سے زیر حراست ملزمان کو قیدی وین سے آزاد کروایا، جبکہ پولیس پربھی حملہ کیا جس سےاہلکار زخمی ہوئے۔  

واضح رہے کہ مقدمے کے متن کے مطابق عدالت میں زیر حراست ملزمان کی پیشی کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی، چار مشکوک گاڑیاں بھی دیکھی گئیں۔

ملزمان نے فائرنگ کر کے ٹائر برسٹ کیا، لوہے کے راڈ سے وینز کا تالا توڑا گیا، پولیس موقع پر پہنچی تو سرکاری گاڑیوں کے شیشے توڑے جارہے تھے، گاڑی سے اترنے کے بعد قیدی بھی حملہ آوروں کے ساتھ مل گئے اور پولیس پر حملہ کیا، فرار ہونے والے متعدد قیدیوں اور 4 حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بعدازاں پولیس نے گرفتار 82 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ وکیل نے کہا کہ پولیس ملزمان کو چھوڑنا نہیں چاہتی اس لیئے جھوٹا وقوعہ بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نامور موسیقار الطاف حسین طافو دنیائے فانی سے چل بسے

 موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں 2023 میں استاد طافو  صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامور موسیقار الطاف حسین طافو دنیائے فانی سے چل بسے

معروف موسیقار طافو خان کا انتقال طویل علالت کے باعث ہوا، الطاف حسین طافو کی عمر 79 برس تھی اوروہ گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
 طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی اور کئی نامور گلوکاروں کو متعارف کرایا۔استاد طافو نے اپنی موسیقی کے ذریعے لگ بھگ 60 سال پاکستان کی فلم انڈسڑی پر راج کیا، انہوں نے  گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔ 
 موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں 2023 میں استاد طافو  صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے استاد طافو خان کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll