جی این این سوشل

جرم

سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وین پرنامعلوم ملزمان کا حملہ

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سنگ جانی ٹول پلازہ پر  قیدیوں کی وین پرنامعلوم ملزمان  کا حملہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق  قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

 

پاکستان

انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، علی امین گنڈاپور

ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیرا علیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، 1947 کو اسی دن بھارتی فورسز پہلی دفعہ کشمیر میں داخل ہوئیں، اُس دن سے آج تک کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کرے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت نے اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں پر بربریت کا نیا دور شروع کر رکھا ہے، ہم بھارت کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیرخطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی، جس طرح کشمیری عوام طویل عرصے سے آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے  اپنی ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد کوبارودی مواد اور اسلحہ سمیت  حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا  جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll