Advertisement

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 27th 2024, 9:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی کا محمد رضوان کو  ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان بننے چاہئیں اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔

Advertisement
Advertisement