لاہور دھماکہ : حساس اداروں نےلاہورایئرپورٹ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا
لاہور : جوہر ٹاؤن دھماکے میں اب تک کی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ حساس اداروں نےلاہورایئرپورٹ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔

جی این این کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار ہونے والا نامعلوم شخص گوجرانوالہ کارہائشی ہے جو لاہورسےکراچی فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔ مشتبہ شخص کوفلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ شخص کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر متنقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں : اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں ؟
واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے کا معاملے پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کا عمل مکمل کر لیا تھا۔حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑون اور گاڑی کےپارٹس اکٹھے کیے تھے ۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ دھماکےکے بعد سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں چھاپے بھی مارے گئے ، چھاپوں میں کئی مشکوک افرادکوحراست میں لیاگیا ہے ۔ دھماکہ کے بعد آج صبح شہر مہں چیک پوانٹس پر پولیس کی سرچنگ کی گئی ۔
مزید پڑھیں : سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ
یار رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ ہوا جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ آج صبح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح ہسپتال میں 24 زخمی لائے گئے تھے ۔ گزشتہ روز 3 زخمی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ دس زخمیوں کو دسچارج کردیا گیا ہے ۔ جناح اسپتال میں دھماکے کے 11 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
مزید پڑھیں : عمران خان کے خواتین کےلباس سے متعلق بیان پر جمائما کا ردعمل سامنے آگیا

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل





