سیلیکان ویلی : اگر آپ کا موبائل فون ، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ چوری ہوجائے اور آپ کی ڈیوائس ان لاک ہوگئی ہو تو پھر چور آپ کےگوگل اکاؤنٹ میں موجود معلومات تک بہ آسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔

لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ گوگل نے چوری ہوجانے یا چھن جانے والی ڈایوئسز سے گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار بھی وضح کررکھا ہے ۔ یہ کس طرح کیا جاسکتاہے۔
اپنے موبائل یاکمپوٹر پر کسی بھی براؤزر سے گوگل ڈاٹ کام کی سائیٹ کھولیں ۔ پروفائل آئیکن پر کلک کرکے مینج یور گوگل اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں۔ اس کے بعد سیکیورٹی ٹیب پر جائیں ، اور نیچے موجود یور ڈیوائس سیکشن پر جا کر مینج یور گوگل اکاؤنٹ آپشن پر کلک کریں ۔
مزید پڑھیں : اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں ؟
یہاں آپ کو تمام ڈیوائسز کی فہرست ملے گی ، جن پر اپ لاگ ان ہیں ۔ اب جس ڈیوائس سے آپ لاگ آؤٹ ہونا چاہتے ہیں ، اسے منتخب کرنے کے لیے تین نقطوں پر کلک کریں ۔ ایک نیا ڈائیلاگ باکس کھل جائیگا جس مین سائن آؤٹ ، فائنڈ فون ، اور ایک اور آپشن ہوگا ۔ آپ سائن آؤٹ پر کلک کریں ۔
مزید پڑھیں :اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا
اس کے بعد اپ سے پرمیشن مانگی جائیگی اور آپ اس کو کلک کرکے آکاؤنٹ سے سائن آؤٹ ہوجائیں ۔ آپ کی چوری اور چھنی گئی ڈیوائیس سے لاک آؤٹ ہوتے ہی چور تمام ڈیٹا سے منقطعہ ہو جائیگا۔

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 4 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 10 minutes ago

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 15 minutes ago

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 6 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 3 hours ago

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 4 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 4 hours ago

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 42 minutes ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 3 hours ago

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 5 hours ago