پشاور: خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں رواں سال اگست سے سکینڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جبکہ امتحانات 21 سے 25 جون تک منعقد ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں سکینڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اگست سے سکینڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اولیں ترجیع خیبر پختونخوا کے دو آفتادہ اضلاع کو دی جائیگی ۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان
ان کا کہناتھاکہ سکینڈ شفٹ پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشیو کو کم کرنا ہے ، سکینڈ شفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا جبکہ پرائمری میں مڈل اور مڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیر سکینڈری کی تعلیم دی جائیگی ۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیا جائیگا اور نئے اساتذہ بھی بھرتی ہوں گے ۔ سکینڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے ۔
مزید پڑھیں : سائنووک اور سائنوفارم ویکیسن کی دوسری خوراک لگوانے کے بُری خبر
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے پشاورمیں جماعت اول سے آٹھویں تک امتحانات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ہدایات کردی تھی جبکہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائیگا۔ پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں جماعت تک سالامہ امتحانات انگلش ، اردو ، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیے جائیں گے ۔

پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے، وزیر اعلی پنجاب
- 2 گھنٹے قبل

سعودی سفیر اور نائب وزیر اعظم کی ملاقات ، موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم
- 6 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں پرزور
- 2 گھنٹے قبل

انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل
- 2 گھنٹے قبل

فروری 2025 کے مہینے کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
- 4 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری پر غور کریں، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور متعدد ریاستوں کی غزہ میں خوراک کا داخلہ بند کرنے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات کی تفصیلات
- 4 گھنٹے قبل

شاہ زین مری کے شہری پر تشدد کا معاملہ : دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل