بارسلونا: ٹیکنالوجی کی دنیا میں "اینٹی وائرس" سافٹ وئیر کے تخلیق کار جان میکافی نے مبینہ طور پر اسپین کی جیل میں خودکشی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی 'جان میکافی' اسپین کی جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ محکمہ انصاف کے مطابق جیل کے ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان میک ایفی کی اسپین سے امریکا منتقلی ابھی باقی تھی اور ان پر عائد الزامات ثابت ہونے کی صورت میں 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020ء میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جان میکافی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی تھی۔
میکافی نے 1980 کی دہائی میں اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے لاکھوں روپے کمائے جو اب بھی ان کی ملکیت ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق اگر انہیں سزا سنائی جاتی تو اسے 30 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑتا۔
گذشتہ اکتوبر بھی ان کے اکاؤنٹ میں نامعلوم ذرائع سے 23 ملین سے زیادہ رقم ٹرانسفر ہوئی تھی ۔ تاہم میکافی نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور اپنی بے گناہی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم نظر آئے ۔
The US believes I have hidden crypto. I wish I did but it has dissolved through the many hands of Team McAfee (your belief is not required), and my remaining assets are all seized. My friends evaporated through fear of association.
— John McAfee (@officialmcafee) June 16, 2021
I have nothing.
Yet, I regret nothing.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 20 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 20 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 20 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 18 گھنٹے قبل