دنیا
مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کو روکنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں، روس
روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں بہتر نہیں ہے
روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کو روکنے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں ۔
تاس کے مطابق روس کے صدرولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ، نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کو ایک بڑے تنازعے کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اس میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں بہتر نہیں ہے۔
جرم
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔
عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔
دنیا
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا
بیروت: حزب اللہ نے نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ منتخب کرلیا ہے۔
نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا جب کہ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان تھا مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور سربراہ رہنے والے حسن نصراللہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
دنیا
پاکستان کی لبنان و غزہ کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید امدادی کھیپ روانہ
سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے
لبنان و غزہ کی مظلوم عوام کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
امدادی سامان کی 17 ویں امدادی کھیپ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے روانہ کی گئی۔
جہاز 17 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت پہنچے گا، لبنان کے لیے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا،چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں
سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔
یہ جہاز سردیوں سے بچاؤ کیلئے خیموں اور کمبلوں پر مشتمل 95 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت،لبنان پہنچے گا۔
دوسری جانب لبنان و غزہ کے لیے 18 ویں امدادی کھیپ بھی اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے روانہ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے امدادی سامان کی روانگی تقریب میں ایم این اے انجم عقیل خان،لبنانی سفیر سمیت این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندگان موجود تھے۔
لبنان کے لیے یہ چھٹی امدادی کھیپ روانہ کی گئی جبکہ اس سے قبل فلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 705 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران کا اسرائیل کے خلاف تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، عوام کی زندگی کو مالی تحفظ دینے کی تیاریاں