جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی نے شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا عزم کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔

عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس اور 26 ویں ترمیم سمیت سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کردی ہے جب کہ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی نے شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا عزم کیا ہے۔

 

پاکستان

اگر 26 ویں ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو خطرناک ڈرافٹ پاس ہو جاتا، مولانا فضل الرحمان

ہماری مخنت سے 56 کی بجائے 22 شقیں منظور ہوئیں، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر 26 ویں ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو خطرناک ڈرافٹ پاس ہو جاتا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 26 ویں ترمیم کی حمایت نہ کرتے تو خطرناک ڈرافٹ پاس ہو جاتا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمعیت علمائے اسلام کے 8 ووٹ تھے لیکن آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے۔

 اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا، ہماری مخنت سے 56 کی بجائے 22 شقیں منظور ہوئیں اور اس میں بھی پانچ شقیں ہماری تھیں۔ دو صوبوں میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک مہینے کی محنت کے بعد جمعیت نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بیرسٹر سیف

نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئیے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما و مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق بیان پرردعمل دیتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئیے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے کہ بشری بی بی نواز شریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔

میشر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں، بشری بی بی نے ڈیل نہیں کی ہے، بشری بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور بیلاروس میں زرعی تجارت کے لیے معاہدے کا امکان

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور بیلاروس میں زرعی تجارت کے لیے  معاہدے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت صنعت کو بیلاروس کی سرمایہ کاری کی راہ میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو نومبر میں پاکستان آرہے ہیں، بیلاروس کے وزیراعظم رومن گالووچینکو کے حالیہ دورہ پاکستان میں ٹریکٹرز سمیت زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ٹریکٹرز کی مشترکہ مقامی پیداوار کے لئے معائدے کا امکان ہے، بیلاروس 60 ملکوں کو سالانہ 1 ارب ڈالر مالیت تک کے 50 ہزار ٹریکٹرز برآمد کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فزیبلیٹی اسٹڈی کے بعد پاکستان میں سالانہ 10 ہزار ٹریکٹرز مینوفیکچر ہونے کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں بیلاروسی ٹریکٹرز کی تیاری سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ کے لئے دونوں ملکوں کے سرکاری شعبے میں جوائنٹ ونیچر متوقع ہے، پاکستان بیلاروس کی مدد سے ٹریکٹرز تیار کرکے برآمد بھی کرسکے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll