دنیا
امریکی صدور جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کیلئےووٹ کاسٹ کردیا
ووٹ ڈالنے کے بعد یہ پوچھے جانے پر کہ آیا یہ لمحہ ان کے لیے کڑوا تھا کہ یہ صرف چند ماہ قبل اس بیلٹ پر بائیڈن کا نام ہونا چاہیے تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ "صرف پیارا” تھا
امریکی صدور جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیریس کو ووٹ دینا کڑوا نہیں "صرف میٹھا” ہے۔
امریکی صدر نے ڈیلاویئر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں نیو کیسل میں ووٹ ڈالنے سے پہلے تقریباً 40 منٹ تک لائن میں کھڑے رہے۔
جو بائیڈن نے اپنی شناخت انتخابی کارکن کے حوالے کی جس کے بعد ان سے دستخط لیے گئے اور اعلان کیا "جوزف بائیڈن اب ووٹ دے رہے ہیں۔”صدر نے وہاں موجود شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بظاہر حمایت میں سرخ ٹوپی پہنے کسی کے قریب قطار میں کھڑے ہوگئے۔
وہاں کھڑے لوگوں نے بائیڈن کی موجودگی کو خوش کن قرار دیا۔
ووٹ ڈالنے کے بعد یہ پوچھے جانے پر کہ آیا یہ لمحہ ان کے لیے کڑوا تھا کہ یہ صرف چند ماہ قبل اس بیلٹ پر بائیڈن کا نام ہونا چاہیے تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ "صرف پیارا” تھا۔
پاکستان
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت اوور سیز پاکستانی پراپرٹی بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی، دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔
نئے قانون کے تحت وفاقی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے قانون کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں قائم کرے گی۔خصوصی عدالتوں میں سمندر پار پاکستانی غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے درخواستیں دائر کرسکیں گے، عدالتوں کے جج کے پاس ڈسٹرکٹ کورٹ جج کے اختیار ہوں گے-
نئے قانون کے تحت الیکٹرانک طریقے سے بھی درخواستیں فائل کی جا سکیں گی، اگر جوابدہ عدالت میں دوسری بار بھی نہیں آتا تو عدالت جوابدہ کی عدم موجودگی میں کارروائی کرے گی- سمندر پار پاکستانیون کیلئے خصوصی عدالت فریق کو شواہد دینے کیلئے دو سے زائد مواقع نہیں دے گی، سمندرپار پاکستانی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی-
نئے قانون کے تحت عدالت درخواست 90 روز کے اندر نمٹائے گی، متاثرہ شخص 15 روز کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکے گا جو 90 روز میں اپیل نمٹائے گی- عدالت جوابدہ کو پراپرٹی ٹرانسفر کرنے سے روکے گی، پراپرٹی کو متاثرہ فریق کو ٹرانسفر کرے گی، درخواست پر فیصلے تک پراپرٹی ٹرانسفر کی ممانعت ہو گی۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سینیٹ نے خصوصی عدالت (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظور کر لیا تھا۔ یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
قبل ازیں 17 اکتوبر کو سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کیساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے، شیخ وقاص اکرم
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے بعد ان لوگوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ،الیکشن میں لوگ نکلے اور لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہناہے بانی چیئرمین کیساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کل پنجاب کی وزیراعلی ٰنے کچھ ایسی گفتگو کی ہے جس سے پورے پاکستان کے عوام کو تشویش ہے ، منڈیٹ چور وزیراعلی ٰنے دھمکی آمیز زبان سے قابل مذمت گفتگو کی ہے ، بانی چیئرمین کے ساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے ،اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ خان صاحب کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا وزیرآباد میں خان صاحب پر جب حملہ ہوا تھا تو ایسی ہی گفتگو مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے کی تھی ،اس وقت بھی غرور والے الفاظ استعمال کئے گئے تھے ،اسلام اباد میں کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا۔
اس سے تین دن پہلے بھی حکومتی وزراء بیانات دے رہے تھے کہ یہ دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے ،اگر ان کی ماضی دیکھیں تو یہ باتیں جو یہ لوگ کررہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے ،اگر خان صاحب کی زندگی کو تھوڑی سی بھی نقصان پہنچی تو اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے بعد ان لوگوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ،الیکشن میں لوگ نکلے اور لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ،اگر پی ٹی آئی کی سیاست آخری موڑپر ہوتی تو آپ لوگوں کو آئینی ترمیم کے لئے لوگوں کو خریدنا نہ پڑتا۔
9 مئی سے 8 فروری تک جو ہوا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے،ایک پارٹی کے لیڈر کی صرف تصویر کے اوپر لاکھوں ووٹ دیتے ہیں یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے، یہ بیانات دیتے ہیں خان صاحب کو فتنہ کہتے ہیں۔
یہ کہتے ہیں گھس بیٹھئے ہیں مریم نواز کو گھس بیٹھئے کا مطلب نہیں معلوم، گھس بیٹھئے تو آپ کے کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ۔
پاکستان
پاکستان اور بیلاروس میں زرعی تجارت کے لیے معاہدے کا امکان
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت صنعت کو بیلاروس کی سرمایہ کاری کی راہ میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو نومبر میں پاکستان آرہے ہیں، بیلاروس کے وزیراعظم رومن گالووچینکو کے حالیہ دورہ پاکستان میں ٹریکٹرز سمیت زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ٹریکٹرز کی مشترکہ مقامی پیداوار کے لئے معائدے کا امکان ہے، بیلاروس 60 ملکوں کو سالانہ 1 ارب ڈالر مالیت تک کے 50 ہزار ٹریکٹرز برآمد کرتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فزیبلیٹی اسٹڈی کے بعد پاکستان میں سالانہ 10 ہزار ٹریکٹرز مینوفیکچر ہونے کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں بیلاروسی ٹریکٹرز کی تیاری سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ کے لئے دونوں ملکوں کے سرکاری شعبے میں جوائنٹ ونیچر متوقع ہے، پاکستان بیلاروس کی مدد سے ٹریکٹرز تیار کرکے برآمد بھی کرسکے گا۔
-
صحت 22 گھنٹے پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
علاقائی 2 دن پہلے
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل