پاکستان
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس
انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کی وسعت ہماری صلاحیتوں سے تجاوز کرتی ہے، ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری عالمی تعاون درکارہے
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ ماہ باکو میں منعقد ہونے والی کاپ 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران کا سب سے بڑا شکار ہے، تباہ کن سیلابوں کے باوجود قوم نے بے مثال استقامت دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کی وسعت ہماری صلاحیتوں سے تجاوز کرتی ہے، ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری عالمی تعاون درکارہے۔
2010وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب نے بڑی تعداد میں جانی نقصانات کیے، لیکن 2022 کے سیلاب کے دوران تیاریوں نے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کی۔
تفریح
وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخواہ نے سیاحوں کی آسانی کیلئے ااہم منصوبے کی منظوری دے دی
اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کی آسانی کیلیے ایک اہم منصوبے کی منظوری دی ہے جو ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں ’میزبان‘ کے نام سے ہوم اسٹے ٹوارزم منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، منصوبے کے باضابطہ اجرا کیلیے رواں سال 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
فیصلہ کیا گیا کہ اپر اور لوئر چترال، اپر اور لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات میں ابتدائی طور پر منصوبہ شروع ہوگا، قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ واپسی کا عمل قرضے لینے کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولتوں کیلیے 30 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر منصوبہ 395 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، سیاحتی اضلاع میں 2 کمرے تعمیر یا پہلے سے قائم کمروں کی تزئین و آرائش کر سکتے ہیں۔
اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔
دنیا
پاکستان کی لبنان و غزہ کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید امدادی کھیپ روانہ
سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے
لبنان و غزہ کی مظلوم عوام کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
امدادی سامان کی 17 ویں امدادی کھیپ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے روانہ کی گئی۔
جہاز 17 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت پہنچے گا، لبنان کے لیے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا،چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں
سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔
یہ جہاز سردیوں سے بچاؤ کیلئے خیموں اور کمبلوں پر مشتمل 95 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت،لبنان پہنچے گا۔
دوسری جانب لبنان و غزہ کے لیے 18 ویں امدادی کھیپ بھی اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے روانہ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے امدادی سامان کی روانگی تقریب میں ایم این اے انجم عقیل خان،لبنانی سفیر سمیت این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندگان موجود تھے۔
لبنان کے لیے یہ چھٹی امدادی کھیپ روانہ کی گئی جبکہ اس سے قبل فلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 705 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
عدالت نےکیس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم ٹرائل کے لیے عدالت پیش نہ ہو، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے دستخط بھی موجود نہیں، عدالت نے آج کی تاریخ فرد جرم عائد کرنے کے لیے مقرر کی تھی۔
پراسیکیوٹر عمیر مجید نے عدالت سے استدعا کی کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس ٹو میں وکیل مقرر کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا، عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتے سے وکلا سے ملاقات اور مشاورت کا وقت نہیں دیا گیا۔
عمران خان کی جانب سے مشاورت کے لیے 4 وکلا کے نام بھی عدالت کو دیے گئے، جن میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو وکلاء سے مشاورت کے لیے 31 اکتوبر کا وقت دے دیا۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کو وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو دن تین بجے ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے، وکلا مقرر کرنے کے لیے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، آئندہ سماعت پر اگر وکیل مقرر نہ کیے گئے تو عدالت سرکاری وکیل مقرر کر دے گی۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی۔
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت