جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی مشکل ہوئی تو ملک جام کردیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس حکومت نے ہماری مینڈیٹ چوری کی ہے اس کو واپس لیں گے،حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی مشکل ہوئی تو ملک جام کردیں گے ، علی امین گنڈا پور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے،جیل میں بانی تحریک انصاف کو سہولیات نہیں دی جا رہی،کبھی بانی تحریک انصاف کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دئیے جا رہے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہناتھا کہ میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے،ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں،بہت جلد پورے پاکستان کو بند کرکے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس حکومت نے ہماری مینڈیٹ چوری کی ہے اس کو واپس لیں گے،حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہیں کہ ہم پر امن نہ رہے،ہماری جماعت میں جس نے بانی تحریک انصاف سے غداری کی ہے ایسے لوگوں کی ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں۔

تفریح

وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخواہ نے سیاحوں کی آسانی کیلئے ااہم منصوبے کی منظوری دے دی

اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخواہ نے سیاحوں کی آسانی کیلئے  ااہم منصوبے کی منظوری دے دی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کی آسانی کیلیے ایک اہم منصوبے کی منظوری دی ہے جو ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں ’میزبان‘ کے نام سے ہوم اسٹے ٹوارزم منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، منصوبے کے باضابطہ اجرا کیلیے رواں سال 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ اپر اور لوئر چترال، اپر اور لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات میں ابتدائی طور پر منصوبہ شروع ہوگا، قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ واپسی کا عمل قرضے لینے کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولتوں کیلیے 30 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر منصوبہ 395 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، سیاحتی اضلاع میں 2 کمرے تعمیر یا پہلے سے قائم کمروں کی تزئین و آرائش کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

صدر آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت اوور سیز پاکستانی پراپرٹی بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی، دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔

نئے قانون کے تحت وفاقی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے قانون کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں قائم کرے گی۔خصوصی عدالتوں میں سمندر پار پاکستانی غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے درخواستیں دائر کرسکیں گے، عدالتوں کے جج کے پاس ڈسٹرکٹ کورٹ جج کے اختیار ہوں گے-

نئے قانون کے تحت الیکٹرانک طریقے سے بھی درخواستیں فائل کی جا سکیں گی، اگر جوابدہ عدالت میں دوسری بار بھی نہیں آتا تو عدالت جوابدہ کی عدم موجودگی میں کارروائی کرے گی- سمندر پار پاکستانیون کیلئے خصوصی عدالت فریق کو شواہد دینے کیلئے دو سے زائد مواقع نہیں دے گی، سمندرپار پاکستانی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی-

نئے قانون کے تحت عدالت درخواست 90 روز کے اندر نمٹائے گی، متاثرہ شخص 15 روز کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکے گا جو 90 روز میں اپیل نمٹائے گی- عدالت جوابدہ کو پراپرٹی ٹرانسفر کرنے سے روکے گی، پراپرٹی کو متاثرہ فریق کو ٹرانسفر کرے گی، درخواست پر فیصلے تک پراپرٹی ٹرانسفر کی ممانعت ہو گی۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سینیٹ نے خصوصی عدالت (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظور کر لیا تھا۔ یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

قبل ازیں 17 اکتوبر کو سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، مزید برآں وزیراعظم نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و دیگر سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہاکہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کے حالیہ دورے کا ذکر کیا اور اس دورے کے دوران دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کی بنیاد پر پاک سعودی معاشی شراکت کا احاطہ کیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں برادر اسلامی ممالک میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll