اسرائیلی پارلیمنٹ نے انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی


اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ (UNRWA) پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔
اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی حکام اور ریلیف ایجنسی کے درمیان روابط پر پابندی، انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انروا کے عملے کو اسرائیل کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں ابھی اور مستقبل میں پائیدارانسانی امداد دستیاب رہےگی، اسرائیل کو 48 گھنٹے کے جنگ بندی کے بدلے 4 یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز نہیں ملی۔
پابندی کے اسرائیلی اقدام پر اپنے ردعمل میں انروا کا کہنا تھا کہ ادارے پر پابندی فلسطینیوں کے مصائب کو مزید گہرا کرے گی، غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا پر پا بندی پر امریکا کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی اسرائیلی پابندی کو غلط قرار دے دیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین نے پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago




