پاکستان
پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےپی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی جبکہ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی اور دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنان پر تھانہ سنگجانی اور سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
دنیا
امریکی انتخابات:مختلف ریاستوں میں قبل از انتخابات ،ووٹنگ کا عمل جاری
ریاست مشی گن میں 25 فیصد ،شمالی کیرولائنا میں 26 فیصد جبکہ جارجیا میں اب تک 29 لاکھ افراد ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں
امریکا میں صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہوں گے لیکن بزرگ شہریوں اور بیمار ووٹرز کو رش اور ہجوم سے بچانے کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ ابھی سے جاری ہے۔ جس کے پیش نظر امریکی ریاست ٹیکساس میں کئی مساجد میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں پیش امام نمازیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی ریاست مشی گن میں بھی 25 فیصد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر چکے، جارجیا میں اب تک 29 لاکھ افراد ووٹ ڈال چکے، شمالی کیرولائنا میں 26 فیصد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔
سوئنگ سٹیٹس میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے، جبکہ قومی سطح پر کملا ہیرس کو ٹرمپ پر ایک فیصد کی برتری حاصل ہے، اب تک 4 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ شہری قبل ازوقت ووٹ کاسٹ کر چکے۔
خیال رہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر اس بارامریکی صدارتی الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ جس کے باعث مسلم ووٹرز کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔
امریکا غزہ پرہونے والی اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر مسلم ووٹرز کے ایک گروپ نے اس بار کسی کو بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مختلف عوامی پولز میں کیے گئے سروے کے مطابق مسلمان ووٹرز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف دو ٹوک مؤقف اختیار کرنے اور مذمت کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مشی گن میں علما اور پیش اماموں نے سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر ٹرمپ نے مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب دیگر ریاستوں سے مقامی مسلم رہنماؤں نے کملا ہیرس کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرانی ہے۔
تجارت
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے
سخت سردی کے سبب ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے جائیں گے، ان 2 ماہ میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے یا کیپٹو پاور اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، انڈسٹری بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہدایت کی ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے۔
علاقائی
وزیر اعلی پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان
وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور