بی جے پی نے جموں وکشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، فاروق عبداللہ
10سال کے دوران جموں وکشمیر کے عوام نے سخت ترین مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا، صدرنیشنل کانفرنس


جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیلنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 10سال کے دوران جموں وکشمیر کے عوام نے سخت ترین مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا اور5 اگست 2019کے فیصلے نہ صرف کشمیر بلکہ جموں کے عوام کیلئے بھی بہت زیادہ نقصاندہ ثابت ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے انتخابات سے عین قبل مذہب کے نام پر گندی سیاست شروع کی اور وہ جموں کے عوام کوبہت حد تک گمراہ کرنے میں کامیاب رہی۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ عوام کے بنیادی اور اہم نوعیت کے مسائل و مشکلات کا سدباب کرنا نومنتخب حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن یہاں کے لوگوں کے درمیان جو دوریاں بڑھانے کی مذموم کوششیں کی گئی ہیں ان کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ریاست کے اندر خطوں کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کیلئے دربار مو کی بحالی جیسے ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ماضی کی طرح آپس میں ملیں اور ایک ساتھ زندگی بسر کرنے لگیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر کہا کہ گزشتہ10سال کے دوران ریاستی عوام کو جو مصائب اور مشکلات جھیلنے پڑے ، جموں کی آبادی بھی اس سے بچ نہیں پائی۔ یہاں بھی کمر توڑ مہنگائی ، اقتصادی بدحالی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے لوگ پریشانِ حال ہیں۔ نوجوان نسل کو مایوسی کے بھنور میں دھکیلا گیا ہے، وہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور منشیات جیسی لعنت میں گر گئے ہیں۔
دوسری طرف غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ناظم الدین کو بارہمولہ کے علاقے خانپورہ سے گرفتار کیا۔ وقار احمد خواجہ کو ہندواڑہ بائی پاس کے قریب ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا جبکہ منظور احمدبٹ کو پولیس نے ہندواڑہ کے علاقے مراٹھ گام میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتارکیا۔
پولیس نے ان گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ان پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایاہے۔ تاہم بھارتی حکام ایسی کارروائیاں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کے تحت کرتے ہیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اختلاف رائے کو دبانے اور حق خود ارادیت کے کشمیریوں کے جائز مطالبے دبانے کے لئے مختلف بہانوں سے لوگوں کی گرفتاریاں اور نظربندیاں ایک معمول ہے۔ادھر ضلع سانبہ میں اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پرپولیس نے دو مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 11 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 7 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 11 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 6 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 10 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago





