جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

صدر آصف علی زرداری 2 روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

صدر آصف علی زرداری 2 روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

آصف علی زرداری  دبئی میں 2 روزقیام کریں گے، صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 49 دوکےتحت 30 اور31اکتوبرکوذمہ داریاں نبھائیں گے، کابینہ سیکرٹریٹ نےاس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی اپنے چیک اپ کیلئے لندن روانگی سے قبل دبئی پہنچے تھے جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے۔ 

ٹیکنالوجی

ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ

ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔

سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ذرائع  کے  مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے  پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں  پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے  کیس کی  مرکزی  ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے  دوحا  میں قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری  اوردو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل  اور قیام امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔

 قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے  کردار کی تعریف کی اور قیام امن  کے لیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قطری وزیر اعظم نے   خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید  مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار اور پرتپاک استقبال پر اپنے ہم منصب اورقطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، محبت، باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll