جاپان میں شہریوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کیلئے عوام کو 5 کی بجائے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں دفتری کام اور صحت مند زندگی میں توازن بہتر بنانے کے لیے ہفتے میں 5 دن کی بجائے 4 دن کام کرنے کے تجویز پیش کی گئی ہے، سالانہ اکانومی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، گائیڈ لائنز میں ایک ہفتے میں 5 کے بجائے 4 دن کی چھٹی کی نئی سفارشات بھی شامل ہیں۔
نئی سفارشات کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے شہریوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اپنے عملے کو 5 کی بجائے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی اجازت دیں، حکومت کے مطابق ایک اضافی دن کی چھٹی سے ملازمین کی سیرو تفریح، گھر اور دفتر سے باہر نکلنے، اپنے اور اپنے خاندان پر خرچہ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی، اضافی چھٹی کے نتیجے میں اضافی خرچ ہوگا جس سے معیشت کو تقویت ملے گی۔
حکومت کے منصوبے کے مطابق کمپنیاں ایسے قابل اور تجربہ کار عملے کی دفتری اور نجی زندگی کو صحت مندانہ طریقے سے برقرار رکھ سکیں گی جو اپنے اہل خانہ یا بزرگ رشتہ داروں کی دیکھ بھال کی کوشش کر رہے ہیں، ہفتے میں 5 کے بجائے 4 دن کام کرنے کا منصوبہ دفتری عملے کو مزید تعلیم حاصل کرنے، مستقل ملازمت کےساتھ پارٹ ٹائم ملازمت کرنے اور طرز زندگی بہتر بنانے کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا.

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago




