دنیا
صدارتی انتخابات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے جیت کا دعویٰ
اقتدار میں آ کر مہنگائی کا خاتمہ اور امریکا کو عظیم ملک بناؤں گا، مجرموں کا ملک میں داخلہ بند کر دیاجائےگا، دونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے جیت کا دعویٰ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2016 اور 2020 میں شمالی کیرولائنا سے جیتے تھے، انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا بائیڈن کی دستبرداری سے کملا ہیرس کا راستہ صاف ہوا، ڈیموکریٹک امیدوار نے بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں ریلی میں شرکت کی جہاں شرکا ء نے پرجوش نعروں سے ٹرمپ کو خوش آمدید کہا۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اور کملا ہیرس کی معاشی پالیسیاں ناکام رہیں، اقتدار میں آ کر مہنگائی کا خاتمہ اور امریکا کو عظیم ملک بناؤں گا، مجرموں کا ملک میں داخلہ بند کر دیاجائےگا۔
دوسری جانب کملاہیرس نے اٹلانٹا میں "ایک صدر اور ووٹ صرف آزادی کیلئے " کا نعرہ لگایا اور کہا کہ ٹرمپ کی سیاسی کہانی ختم ہوگئی ، عوام ووٹر ڈونلڈ ٹرمپ کو رد کردیں ، میں ہر روز اٹھ کر امریکی عوام کے حقوق کیلئے لڑوں گی،ہمیں ڈاکٹروں اور انجینئرز کی ضرورت ہے۔
ادھر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ کملا ہیرس نے جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا ٹرمپ عام شہریوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی بات نہیں کر رہے، ٹرمپ غیر مستحکم، انتقام کے جنون میں مبتلا ہیں وہ لامحدود طاقت کے خواہش مند ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ دو دن بعد ہوگی۔ انتخابات آنے پر امریکا میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
سوئنگ ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ سات سوئنگ ریاستوں میں سے پانچ میں ٹرمپ اور دو میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا اور پنسلوانیا میں ٹرمپ کو سبقت حاصل ہے، مشی گن اور وسکونسن میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس آگے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں امیدواروں میں ایک دو پوائنٹس کا فرق ہی ریکارڈ کیا گیا ہے، قبل ازوقت ووٹوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 3 کروڑ سے زائد شہریوں نے پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ ڈالا، 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ووٹرز نے آن لائن بیلٹ رائے دی۔
دنیا
نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی
یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔
پاکستان
عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے
معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔
مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔
مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔
تجارت
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں 700 روپے کےاضافہ کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار700 روپے ہوگئی۔
10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی۔
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
علاقائی ایک دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ