جی این این سوشل

دنیا

امریکہ نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی  عائد کر دی

پابندی روس کو مبینہ طور پر جنگی معاونت فراہم کرنے کے پیش نظر لگائی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی  عائد کر دی
امریکہ نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی  عائد کر دی

امریکہ نے بھارتی کی 19 کمپنیوں پر  روس کو مبینہ طور پر جنگی معاونت فراہم کرنے کے پیش نظر پابندی عائد کر دی۔

امریکی وزارت خزانہ کے حکام کے  مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں، حکام کا مزید کہنا تھا کہ  روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2 بھارتی شخصیات آئی ہیں، بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

دنیا

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید

ایرانی پاسداران انقلاب چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی  شہید

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان

حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اورسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کے لیے پیش ہوگا جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997ء میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔

اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار

میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت  تسلی بخش قرار

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll