Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی میں کوئی  فاروڈ بلاک نہیں ،بیرسٹرگوہر خان

عمران خان کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا،گوہر خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 4 2024، 12:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی میں کوئی  فاروڈ بلاک نہیں ،بیرسٹرگوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ لیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی قیادت میں مکمل متحد اور منظم ہے۔، گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ ہم اس سے بڑا جلسہ کریں گے۔  یہ جلسہ حککومتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے جبکہ اس جلسے کا مقصد عمران خان کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement