- Home
- News
بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ
ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا
آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے جنگی مشق کے لیے ریاست پنجاب کی آدم پور ائیر بیس سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔
طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جبکہ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
انڈین ایئرفورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ زمین پر جان یا مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے، طیارے کو چھوڑا اور خود پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔
جبکہ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال کی بھر محنت سے تیار ہونے والی فصل طیارہ حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئی اگر مزید آگ پھیلتی تو اس میں کئی گھر بھی زد میں آ سکتے تھے، کسانوں نے حکومت سے فصل کی تباہی کا معاوضہ ادا کرنے بھی کا مطالبہ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو،اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ بھارتی ائیر فورس کے طیارے گر کر طباہ ہو چکے ہیں، ابھی حال ہی میں 2 استمبر کو راجستھان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل