جی این این سوشل

پاکستان

اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما کو  اٹک جیل سے رہائی کے  بعد  ٹیکسلا پولیس کی جانب سےدوبارہ گرفتار کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید پی ٹی آئی رہنما اور  سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں 20،20 پزار کے مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کی تھی۔

دنیا

بھارتی  فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ

ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی  فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ

آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  طیارے نے جنگی مشق کے لیے ریاست پنجاب کی آدم پور ائیر بیس  سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔

طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جبکہ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انڈین ایئرفورس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ تاحال ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ زمین پر جان یا مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے، طیارے کو چھوڑا اور خود پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔

جبکہ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال کی بھر محنت سے تیار ہونے والی فصل طیارہ حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئی اگر مزید آگ پھیلتی تو اس میں کئی گھر بھی زد میں آ سکتے تھے، کسانوں نے  حکومت سے فصل کی تباہی کا معاوضہ ادا  کرنے بھی  کا مطالبہ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو،اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ بھارتی ائیر فورس کے طیارے گر کر طباہ ہو چکے ہیں، ابھی حال ہی میں  2  استمبر کو راجستھان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے، استدعا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی جانب سے  سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست  دائر

عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہ ے کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر سمیت  6 رہنماؤں کی فہرست دی گئی،  پی ٹی آئی رہنماؤں کو کئی گھنٹے انتظار کرانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll