جی این این سوشل

پاکستان

کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں:ایئر چیف

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں:ایئر چیف
کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں:ایئر چیف

حاضرین سے خطاب کے دوران ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔  سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔بعد ازاں، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کورس کے شرکا سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

میرے والد عامر مغل پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے، بیٹا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل، راجہ خرم نواز اور طارق فضل چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے وکلا اورپی ٹی آئی کے شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مغل کے صاحبزادے پیش ہوئے اور کہا کہ میرے والد پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ترمیم شدہ درخواست دائر کردی، جس پر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست واٹس ایپ پر بھیج دی تھی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ درخواست کی ہارڈ کاپی بھی دینی چاہیئے تھی، آپ نے ٹائٹل بھی ایک جیسا لکھا ہے، اس کو تبدیل کریں، تینوں امیدوار الگ الگ درخواستیں دیں اور ٹائٹل بھی الگ کردیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہم ان درخواستوں کو سن کر فیصلہ کریں؟ کیا ہم درخواستیں مسترد کردیں۔بعد ازاں، چیف الیکشن کمشنر نے انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کو ترمیم شدہ درخواستیں آج ہی دائر کرنے کی ہدایت کی۔

اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے شکوہ کیا کہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں۔ ممبر بلوچستان نے شعیب شاہین سے استفسار کیا کہ آپ کیسے اجنبی ہیں، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں اس کی بات کررہا ہوں۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو حق میں فیصلہ دے وہ انصاف اور باقی ناانصافی کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریمارکس پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے شعیب شاہین سے کہا کہ یہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے انجم عقیل اور خرم نواز کو ترمیم شدہ درخواستیں آج ہی دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کی جبکہ طارق فضل چوہدری کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے دلائل کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے ریٹائر جج کو الیکشن ٹربیونل تعینات کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll