جی این این سوشل

صحت

دانت چمکدار بنانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے

لاہور: آپ کے دانت پیلے ہونے کی وجہ سے آپ کی شخصیت اور لباس کا تاثر بھی خراب ہوجاتا ہے۔جس کا حل سائنس دانوں نے نکال لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دانت چمکدار بنانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے
دانت چمکدار بنانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق دانتوں کو خراب کرنے والی بہت سی اشیاء ہیں جن میں پان ،چائے اور سگریٹ سر فہرست ہیں ۔

دانتوں کو چمکدار اور صاف دار بنانے کے بہت سے حل اور ٹوٹکے ہیں لیکن ان میں آسان ترین کچھ یہ ہیں۔

اگر آپ فروٹ کا استعمال کرتے ہیں تو اسٹرابری ضرور کھائیں کیوں کہ بظاہر سرخ نظر آنے والہ یہ پھل کھانے سے آپ کے دانتوں کو موتیوں کی طرح چمکا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹرا کا استعمال کریں صرف کولڈ ڈرنک  پیتے ہوئے نہیں بلکہ پینے کی اور اشیاء میں بھی اس کا استعمال کریں۔

گاجر کا استعمال کریں ویسے گاجر سالن بنانے میں استعمال کرتے ہیں لیکن کچی کھائیں اس سے بھی دانت چمکدار بنتے ہیں ۔

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات

متاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے  بھی ہمراہ تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کااستقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ  نے ہمارے  گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ،ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll