تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار

100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 92 ہزار 800 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 6th 2024, 11:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا ہے اور 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں  100 انڈیکس  میں 500سے زائد پوائنٹس کا  اضافہ ہوا ہے جس  کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 810 پوائنٹس کی  بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔