- Home
- News
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی ایم این اے کی حفاظتی ضمانت منظور
عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، ایک مقدمے کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے جبکہ دوسرے مقدمے کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
- 2 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل
پاک ، چین علاقائی شراکت داری ، چین کے بڑے مجسمہ ساز یاؤن زیکون کا پاکستان کو بڑا تحفہ ، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی منڈی میں سونا مہنگا،پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد الرحمان سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش
- 4 گھنٹے قبل