کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان آنے سے انکار

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے اپنے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے ، انڈین میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر نومبر 8 2024، 4:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان آنے سے انکار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت نے  پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے بارے میں آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پر اپنے میچز کھیلے گا، ا۔ور اس کے لیے بہترین جگہ دبئی ہے۔

بھارتی ٹیم  سیکورٹی خدشات کے باعث چمپینز ٹرافی کے میچز  پاکستانی کی بجائے دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے    بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کر رہا  ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔