تجارت

اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 8th 2024, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم  پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔

مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں  کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔