Advertisement
پاکستان

کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر دھماکے سے 26افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا، ریلوے حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Nov 9th 2024, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر دھماکے سے 26افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ  میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 26 افراد جاں بحق جب کہ 62 سے زائد زخمی  ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ریلوے پولیس کے مطابق بظاہر دھماکا خود کش لگتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا  کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں پہنچی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکہ  ہوا ۔

سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کرلیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں خاتون سمیت 24 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان بلوچستان  حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں، واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

شاہد رند کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور نقصانات کا تعین کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں، بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی مذمت

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ  ریلوے سٹیشن پر  ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، اور کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم نے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے اپنےبیان میں کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کوسخت قیمت ادا کرنا پڑےگی،دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی  کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے  کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے ، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے  مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف قوم کی آواز ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

محسن نقوی  نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

قائم مقام صدر نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا اور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب، ورثاء کیلئے صبر جمیل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

Advertisement
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

  • 27 minutes ago
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے

  • 4 hours ago
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے

  • 3 hours ago
ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

  • 36 minutes ago
گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

  • 2 hours ago
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • 3 hours ago
اسلام آباد ہائیکورٹ  نے   چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا

  • 5 hours ago
انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

  • 4 hours ago
مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ  لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار

  • 7 hours ago
حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • 6 hours ago
پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

  • 24 minutes ago
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

  • an hour ago
Advertisement