سعودی عرب، قطر کشکول نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے منصوبے لے کر جاؤں گا، شہباز شریف
پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی 32 فیصد سے 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے،وزیراعظم


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور قطر گئے تو وہاں بتایا کہ آپ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے، لیکن اب آپ کے پاس کشکول لیکر نہیں آؤں گا بلکہ آپ کے پاس پروگرام لیکر آؤں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی 32 فیصد سے 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جبکہ شرح سود 22 فیصدکم ہو کر 15فیصد پر آگئی ہے، برآمدات بڑھیں اور صنعتیں چلیں گی، روزگار کے مواقع ملیں گے۔
یوم اقبال پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اور قطر کی قیادت کو بتایا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں، منافع کمائیں، اس سے پاکستان بھی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام ہر جگہ جا کر دیتے ہیں، یہ صرف لفاظی نہیں ہے، ہم سب مل کر یہ کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پسماندہ طلباء کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، اگر ان قابل بچوں کو مواقع نہ دیئے جاتے تو وہ سڑکوں پر ہوتے۔ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر اور انجینئر بن چکے ہیں۔ طلباء کو لاکھوں لیپ ٹاپ دئیے گئے ہیں۔ اسی سے قومیں بنتی ہیں۔ ملک کے لاکھوں بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کی جائے گی۔

ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران بھارتی اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا جاری
- 31 minutes ago

اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے
- 10 hours ago
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا
- 12 hours ago

سانحہ 9 مئی: تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز کی ضمانت منظور
- 13 hours ago

ایرانی پارلیمنٹ”پاکستان تشکر تشکر“کےنعروں سے گونج اٹھی
- 12 hours ago

پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب
- 37 minutes ago

ٹرمپ کے بیان نے کھلبلی مچا دی،ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی
- an hour ago

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کاایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
- an hour ago

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 hours ago

امریکی صدر کا جی-7 اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن واپس جانےکا فیصلہ
- 21 minutes ago

پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، اسحاق ڈار
- 10 hours ago

پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ
- 13 hours ago