کھیل

پاک  آسٹریلیا سیریز :فیصلہ کن میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں  کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی  سیریز 1-1 سے برابر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 9th 2024, 1:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک  آسٹریلیا سیریز  :فیصلہ کن میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ  پہنچ گیا جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔

سیریز کا تیسرا  میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں  کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی  سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے میچ میں  گزشتہ روز 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں فتح درج کی تھی جہاں کینگروز کو 9 وکٹوں شکست ہوئی تھی، جبکہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

 ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔