تجارت
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پربرقرار ہے
عالمی مارکیٹ سمیت مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ کے روز 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2683 ڈالر کی پر برقرار ہے۔
علاقائی
عدالتی حکم پر سندھ بھر میں آج ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد
صوبے بھر سے 38 ہزارسے زاہد امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہیں
عدالتی حکم پر سندھ بھر میں آج ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد کیا گیا ہے، جس میں صوبے بھر سے 38 ہزارسے زاہد امیدوار شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیا گیا ہے، عدالتی حکم پر ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد آئی بی اے سکھر کروا رہا ہے۔
ایم ڈی کیٹ میں سندھ بھر سے 38 ہزار 609 امیدوار شریک ہیں، امیدواروں کو صبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، پرچہ 200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہے، جس کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہیں۔
کراچی میں جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسی کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی، امیدواروں کو کسی بھی قسم کی ڈیجیٹل ڈیوائس اور موبائل فونز لانے پر پابندی عائد ہے، ایڈمٹ کارڈ ،شناختی کارڈ یا ڈومیسائل،تصویر والی مارک شیٹ لانا لازمی ہے۔
وی سی آئی بی اے سکھر ڈاکٹر آصف شیخ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش میڈیکل ٹیسٹ کا پرچہ جعلی ہے، طلبا کو یقین دلاتا ہوں پرچہ لیک نہیں ہوگا۔
ایم ڈی کیٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہوگا، کراچی میں این ای ڈی اور جامعہ کراچی میں 2 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی میں وزیٹرز گیٹ سے طالبات کو داخلے کی اجازت ہوگی، این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبہ کو مین گیٹ سے داخلے کی اجازت ہوگی۔
والدین کے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کے قریب ہال میں جگہ مختص ہے، جامعہ کراچی میں مسکن گراؤنڈ میں امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر ٹریفک مسائل جوں کے توں ہیں، یونیورسٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے، سفاری پارک سے کراچی یونیورسٹی تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، طلبہ و طلبات گاڑیوں سے پیدل اتر کر سینٹر جانے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی، تاہم 50 سے زائد طلبہ پر نقل کرنے کے الزامات میں مقدمات درج کیے گئے اور اس دوران 2 طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا۔
بعد ازاں، 15 امیدواروں نے مشترکہ طور پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 22 ستمبر کو صوبے میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں مبینہ طور پر امتحان سے ایک دن پہلے متعدد پرچے منظر عام پر آئے تھے جس سے امتحانی عمل کی شفافیت پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔
4 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران 4 ہفتوں میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں، 6 نومبر کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت لانے کا حکم دیا اور 6 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی تھی۔
دنیا
جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر نے معافی مانگ لی ، مستعفی ہونے سے انکار
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے
جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر نے معافی مانگ لی تاہم مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔
قوم سے ٹی وی خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر یون نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں آج صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی، حکمران جماعت نے مواخذے کی تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔
اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک ناکام ہو جاتی ہے تو بدھ کو دوبارہ غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پاکستان
اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، وزیر قانون
پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا
وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مسودہ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے اقلیتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور کابینہ کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کو مزید خودمختار بنانے کی خواہاں ہے جو شکایات کے حل کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی خدمات انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں اور غیر اقلیتوں کی متوازن نمائندگی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک سمیت 3 آپریشنز، 22 خوارج جہنم واصل ، 6 اہلکار شہید
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟