کھیل
آسٹریلیا کیخلاف کامیابی، قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کی 18 فتوحات دو طرفہ سیریز میں ہوئی ہیں جبکہ ان کی بقیہ فتوحات آئی سی سی سے منظور شدہ مقابلوں کے دوران ہوئی ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز مشترکہ طور پرپاکستان اور بھارت کے پاس تھا جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 40،40 میچوں میں کامیابی حاصل کر رکھی تھی تاہم آسٹریلیا میں جاری ون ڈےسیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کےبعد پاکستان نمبر ون پوزیشن پر آگئی ہے۔ پاکستان نے 110 میچوں میں 41 کامیابیاں حاصل کی جب کہ بھارت نے 99 میچوں میں 40 میچز جیتے۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کی 18 فتوحات دو طرفہ سیریز میں ہوئی ہیں جبکہ ان کی بقیہ فتوحات آئی سی سی سے منظور شدہ مقابلوں کے دوران ہوئی ہیں۔ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کی سرزمین پر 149 میچز میں حیرت انگیز طور پر 75 ون ڈے جیت کر مجموعی طور پر سب سے کامیاب ٹیم بنی ہوئی ہے اورانگلینڈ 124 میچز میں 53 کامیابیاں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم 112 مقابلوں میں 38 فتوحات حاصل کرکے پانچویں نمبر پر ہے۔
تجارت
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ
غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی ۔
کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے، رجسٹرڈ ریسٹورینٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
۔ترجمان پی آر اے کے مطابق اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری کئے، غیر رجسٹرڈ تمام ریسٹورینٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتہ کا وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
دنیا
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا
ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا دی گئی، ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ امریکا کے فوجی اہلکار نے سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔
22 سالہ ٹیکسیرا کو بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج نے اعتراف جرم کے بعد سزا سنائی، جسے وفاقی استغاثہ نے امریکی انسداد جاسوسی قانون کی ’سب سے بڑی خلاف ورزیوں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ 22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
جیک ٹیکسیرا نے اپنے کیے پر عدالت میں معافی مانگتے ہوئے کہا ’میں نے جو نقصان پہنچایا ہے اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔‘
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے سے متعلق تربیت اور انہیں افشا کرنے پر جرمانے سے متعلق انتباہ کے باوجود مجرم نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر سیکڑوں دستاویزات پوسٹ کیں۔
دنیا
شمالی کوریا اور روس کے مابین دفاعی معاہدے کی توثیق
معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
شمالی کوریا نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی کہ ملک نے روس کیساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پر اس معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ معاہدہ اس دن سے نافذ العمل ہوگا جب سے دونوں فریقوں نے توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
گزشتہ ہفتے روسی قانون سازوں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کیلیے متفقہ طور پر ووٹ کیا تھا، جس کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد اب شمالی کوریا نے اس کی توثیق کا اعلان کر دیا ہے۔
معاہدے میں یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ دونوں ممالک میں سے کوئی ایک دوسرے پر حملے کی صورت میں بلا تاخیر فوجی مدد فراہم کرے گا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے