جی این این سوشل

دنیا

افغانستان کے سپریم لیڈر کے فوجی ہتھیاروں کی تقسیم اور استعمال کے حوالے سے احکامات

ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مشرقی افغانستان میں غیر قانونی ہتھیاروں کے بہاؤ نے ممکنہ طور پر روکنے کےلئے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان کے سپریم لیڈر کے فوجی ہتھیاروں کی تقسیم اور استعمال کے حوالے سے احکامات
افغانستان کے سپریم لیڈر کے فوجی ہتھیاروں کی تقسیم اور استعمال کے حوالے سے احکامات

افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے فوجی ہتھیاروں کی تقسیم اور استعمال کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے۔

طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوجی ساز و سامان کی تقسیم اور استعمال اب ان کی براہ راست نگرانی اور اجازت سے مشروط ہو گا تاکہ امریکہ کے چھوڑے گئے ہتھیار غیر مجاز ہاتھوں میں نہ پہنچیں۔

واضح رہے کہ سپریم لیڈر نے مشرقی افغانستان میں غیر قانونی ہتھیاروں کے بہاؤ نے ممکنہ طور پر روکنے کےلئے یہ احکامات جاری کئے کیونکہ اخونزادہ غیر مجاز تقسیم کو روکنے اور داخلی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ حکم نامہ نہ صرف اخونزادہ کے کنٹرول کو مزید مضبوط کرتا ہے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہےاور اس کا مقصد افغانستان کے فوجی وسائل کو سرحد پار سکیورٹی خطرہ بننے سے بھی روکنا ہے۔

اس ہدایت کے تحت کسی بھی حکومتی ادارے کو اخندزادہ کی اجازت کے بغیر فوجی سازوسامان، بشمول ہتھیار، گولہ بارود، کیمرے اور مواصلاتی آلات کو نکالنے یا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہے، مزید برآں، تمام ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے اپنے آلات کی جامع انوینٹری کو تصدیق، رجسٹریشن کرائیں۔

حکم نامے میں فوجی ڈپو کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور یہ حکم دیا گیا ہے کہ سامان کی تقسیم اور رجسٹریشن  ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے کی موجودگی میں ہونی چاہیے۔ 

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اندرونی کشیدگی میں اضافے سمیت وزارت داخلہ کی طرف سے مشرقی علاقوں میں غیر سرکاری افراد کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی غیر قانونی تقسیم کے بعد کیا گیا ہے ۔ اخندزادہ نے مبینہ طور پر وزارتوں سے فوجی اثاثوں کی تقسیم کا اختیار بھی چھین لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اپنے مقرر کردہ نمائندوں کی موجودگی میں تمام ڈپو کو محفوظ اور سیل کر دیا جائے۔

پاکستان

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔

انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔

بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔ 

بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔

بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی  فیڈریشن کے حکام  نے افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔1985 میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000 میں 15کروڑ، 2003 میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے۔22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق چائے میں چینی اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس کے رجحان میں اضافہ کر رہا ہے، ذیابیطس وقت کے ساتھ ساتھ جسم کے بہت سے نظاموں خاص طور پر اعصاب اور خون کی شریانوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، متعدد صورتوں میں جانتے بوجھتے ہوئے بھی کوتاہی برتی جاتی ہے، یہ بیماری ہم سے مثبت تبدیلیوں کی متقاضی ہے۔

ایک تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 32 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان سب کے گلوکوز ٹیسٹ کیے گئے اور پھر انہیں ہلکی جاگنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے فوری طور پر بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll