تفریح

پاکستان کے معروف ہدایت کار سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے

سید فرقان حیدر گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 10th 2024, 10:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے معروف ہدایت کار سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  معروف  ہدایت کار سید فرقان حیدر گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، ان کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے انتہائی غم اور افسوس کے ساتھ دی ہے۔

کراچی اسٹیج کے ہدایت کار فرقان حیدر کا امریکا میں انتقال ہوا ہے, سید فرقان حیدر نے پاکستان میں سٹیج ڈراموں کی دنیا میں نہ صرف معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا بلکہ کمرشل تھیٹر کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

 ان کے ڈرامے جیسے" بکرا قسطوں پر" ، " مصیبت در مصیبت" اور " بچاؤ معین اختر"  نے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دلائی ,  ڈرامہ" بکرا قسطوں پر"سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، جس معین اختر اور عمر شریف نے بہترین کردار نگاری کی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔