جی این این سوشل

پاکستان

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، وفاقی وزیر داخلہ

محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات، کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، وفاقی وزیر داخلہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئےاقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ 

جرم

چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی

 جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق  زخمی ڈرائیور  کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق  زخمی ڈرائیور  کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس  کی شناخت  فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
 جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق  زخمی ڈرائیور  کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ  لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔

آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 10 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مردان، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll