پاکستان
اسموگ تدارک ، پنجاب کے 4 اضلاع میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کے کا نوٹی فکیشن جاری
میڈیکل اسٹورز،لیبارٹریز،بیکریوں کو استثنی ہوگا
بڑھتی اسموگ کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کےمطابق لاہورمیں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی،فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان میں بھی مارکیٹس رات 8 بجےبندہونگی، نوٹیفیکشن کے مطابق تمام شاپنگ مالز، دوکانیں، ریسٹورینٹس آج سے رات 8 بجے بند کرنے کی پابند ہیں۔
اس کےعلاوہ ریسٹورینٹس کی آوٹ ڈورڈائننگ پربھی پابندی عائدکردی گئی،چاروں ڈویژنزمیں آوٹ ڈور فیسٹیولز،کنسرٹس پرپابندی ہوگی،فارمیسز،میڈیکل اسٹورز،لیبارٹریز،بیکریوں کو استثنی ہوگا،بڑے ڈیپار ٹمنٹل اسٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہےکہ فیصلےکا اطلاق 11 نومبر سے 17 نومبر تک رہے گا،یہ فیصلہ اسموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظرکیا گیا۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔
15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 248.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.85 روپے اور 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔
آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا۔
ٹرمپ نے نامزدگی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پیٹ ہیگزے ایک سخت، اسمارٹ اور سب سے پہلے امریکہ میں یقین رکھنے والے ہیں۔جب وہ اس عہدے پر ہوں گے تو امریکا کے دشمنوں کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔ ہماری فوج پھر عظیم ہو گی،امریکا کو پسپائی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم میں لاکھوں ڈالر عطیہ دینے والے ایلون مسک کو بھی ایک نئے "حکومتی کارکردگی کے محکمے" کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق ریپبلکن پرائمری امیدوار وویک راما سوامی کے ساتھ مل کر اس نئے محکمے کی قیادت کریں گے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ نئی باڈی کس شکل میں ہوگی۔
امریکی ایوان بالا سینیٹ پر ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے اور وہ ایوان میں اکثریت کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ امریکی انتخابات کے ایک ہفتے بعد بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
دریں اثنا، ٹرمپ کی مجرمانہ سزا پر نیویارک کی ایک عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، جج نے کسی بھی فیصلے کو کم از کم 19 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ