- Home
- News
حزب اللہ کے حملے کے خوف سے اسرائیلی وزیر اعظم کا دفتر تہہ خانے میں منتقل کر دیا گیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی
گزشتہ ماہ حزب اللہ کے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو کا آفس بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکوں اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد آج اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے مخالف تھے۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 33 منٹ قبل
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- 2 گھنٹے قبل