جی این این سوشل

دنیا

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سکیورٹی اہلکار نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں 2007 سےآج تک 612 بھارتی فوجی اورپولیس اہلکار خودکشی کرچکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سکیورٹی اہلکار نے خودکشی کرلی
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سکیورٹی اہلکار نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سکیورٹی اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکار نے سری نگر میں خودکشی کرلی۔

کے ایم ایس کے مطابق پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار نے سروس رائفل سے خود کوگولی ماری۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2007 سےآج تک 612 بھارتی فوجی اورپولیس اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

پاکستان

9مئی کیس علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9مئی کیس علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔


ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دے دیے، عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوزب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی

حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو  حکومتی  بیانات میں کم  ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف حکومت کے بیانات میں کم ہو رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصاد م نہیں چاہتے لیکن آپ مجبور کرتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ آئیں۔ اور ہم عوام کے ساتھ آتے ہیں تو آپ گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اس طرح کے حالات ہوں۔ اور صرف ونٹر پیکج کا اعلان کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ونٹر پیکج کاعام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران ایسی باتیں کرتے ہیں جو عوام کو سمجھ نہیں آتیں۔ اور حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو ان کے بیانات میں ہو رہی ہے۔ اور پتہ نہیں وزیر اعظم شہباز شریف کو وہ خبر کہاں سے ملتی ہے کہ معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہو گئی۔ لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد اٹھ رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نےوزیر اعلی مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کےتعلیمی معیار سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےان کے دفترمیں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اہم علمی امور کے ساتھ دیگر اہم امور پر بھی غوروخوض کیا گیا، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پنجاب میں شروع کی جانے والی مختلف سکیموں کو سراہا۔

ملاقات میں چئیر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نےوزیر اعلی مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی معیار سے آگاہ کیا

وزیر اعلی مریم نواز نےکہا کہ حکومت جلد ہی طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی،اس  کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت طلباء کے لیے قرض کی اسکیم شروع کرنے جار ہی ہے۔

قرض اسکیم کے تحت طلباء کو 10 ملین روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا تا کہ اس سے وہ اپنے کاروبار شروع کر سکیں اور مالی خودمختاری حاصل کر سکیں۔

یہ بتانا ضروری ہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں 130 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا ہے، جس کا نام ہونہار اسکالر شپ پروگرام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll