تفریح
پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹر منیر راج انتقال کر گئے
منیر راج پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے
پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹر منیر راج علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق منیر راج پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ دو ماہ سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
منیر راج کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
رائٹر منیر راج کا شمار پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹرز میں ہوتا تھا، منیر راج نے لا تعداد اسٹیج ڈرامے تحریر کئے اور انڈسٹری میں اپنا نام منوایا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں رولا داج دا، فیقا ان امریکا ،نظام سقہ ،اک نواں تماشا، سینڈل اور سکینڈل ،ڈسکو دیوانے ،کالا کرما والا اور دیگر شامل ہیں۔
تجارت
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے
لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔
آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔
جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک