تفریح
کیا نوجوت سنگھ سدھو دی گریٹ کپل شرما شو میں واپس آ رہے ہیں ؟
نوجوت سنگھ کی شو میں واپسی پر مداح بہت خوش ہیں اور طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں
بھارت کے مقبول اور بلاک باسٹر کامیڈی شو دی گریٹ اںڈین کپل شرما شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے انسٹا گرام پر کپل شرما شو کا ٹیزر شئیر کیا جس میں انہیں کامیڈی شو میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹیزر میں ارچنا کو کپل سے اپنی کرسی واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرومو میں سنیل گروور بھی سدھو کا کردار ادا کرتے ہوئے شامل ہیں اور خوب ہنسی مذاق کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
نوجوت سنگھ کی شو میں واپسی پر مداح بہت خوش ہیں اور طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو کی شو میں واپسی پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پا جی تسی چھا گئے اوں۔
ٹیرز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شرکت کرتے ہیں، جس سے شو میں مزید دلچسپی کا اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد سدھو کے ایک بیان پر انہیں ایک متنازعہ شخصیت کے طور پر کھڑا کردیا گیا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے خلا ف کیے جانےمظاہروں اور شو سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیے جانے پر انہیں وقتی طور پر شو سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اور ان کی جگہ ارچنا پورن سبگھ ان کی نشست کو سنبھالے ہوئے تھی۔
دنیا
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا
کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔
جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
کینیڈین حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“
دنیا
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی
کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا، بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.
بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔
متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے
واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا
علاقائی
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔
جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔
جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی