کھیل
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، پی سی بی
حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا، خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں۔
پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا تھا جب کہ بھارتی ٹیم کے انکار کی صورت میں کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔
حکومتی ذرائع نے کرکٹ بورڈ کو واضح کیا کہ پاک، بھارت ٹاکرا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے، منافع صرف بھارت کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی موجودگی سے ہے۔
حکومت نے بورڈ کو تلقین کی ہے کہ بھارت اگر پاکستان نہیں آیا تو پاکستان آئندہ کسی آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایونٹ میں بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا۔
دنیا
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے،ترجمان
برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہےکہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیدر لینڈ اور اٹلی بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں، اطالوی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اٹلی میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرنا اٹلی کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔
جبکہ اس سے قبل نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا، تو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلا ف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں،عالمی عدالت نے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور انسانیت سوز سلوک پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دنیا
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی
کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے
بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا، بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.
بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔
متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے
واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا
پاکستان
اسلام آباد کے امن و امان خراب کرنے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،محسن نقوی
کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج صبح پولیس لائنز کا دورہ کیا اور جوانوں کو حوصلہ بڑھایا، وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی، جبکہ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی پولیس لائنز میں موجود تھی۔
پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، ۔ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں۔
محسن نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ