دبئی: امریکہ، چین اور متحدہ عرب امارات کے خلائی جہاز مریخ تک پہنچنے کے قریب آ گئے ، متحدہ عرب امارات اس دوڑ میں سب سے آگے ہے جو آج مدار میں داخل ہوگا اور اس سال مریخ تک پہنچنے والا پہلا ملک ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات، چین اور امریکہ کے خلائی جہاز گزشتہ سال مریخ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے اور اب اپنی منزل کے قریب ہیں۔ اس دوڑ میں متحدہ عرب امارات کا ہوپ نامی خلائی جہاز سب سے آگے ہے جو آج مریخ کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ ہوپ مشن اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد 687 دن تک مریخ کے مدار میں گردش کرے گا۔اماراتی خلائی مشن کے پراجیکٹ مینیجر عمران شرف نے کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات اس سال مریخ تک پہنچنے والا پہلا ملک ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق چین کا خلائی جہاز اس کے 24 گھنٹوں بعد مریخ کے مدار میں داخل ہو گا۔ امریکی خلائی ادارے کا جہاز اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد 18 فروری کو مریخ پہنچے گا۔ جہاں سے وہ پتھر اور نمونے جمع کر کے زمین کی طرف واپسی کا سفر شروع کرے گا۔مریخ سے حاصل شدہ نمونے یہ جاننے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کہ اس سیارے پر زندگی موجود ہے یا نہیں۔
واضح گزشتہ سال جولائی میں یو اے ای، امریکا اور چین نے خلائی مشن ایسے وقت پر روانہ کیے تھے جب سیارہ مریخ زمین کے بہت قریب ہوتا ہے۔مشن کامیاب ہونے پر متحدہ عرب امارات مریخ تک پہنچنے والا پانچواں ملک ہوگا جبکہ یو اے ای کے بعد چین مریخ تک پہنچنے والا چھٹا ملک ہوگا۔ماضی میں امریکا، بھات، سابق سوویت یونین اور یورپی خلائی ایجنسی سرخ سیارے مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 14 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 9 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 14 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 8 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 15 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 15 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 11 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 14 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 11 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 15 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 14 hours ago