جی این این سوشل

علاقائی

ضلعی انتظامیہ نے ویکسینیشن مراکز کے نئے اوقات کارجاری کردیے

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کو شہر میں قائم ویکسی نیشن مراکز کے لئے نظر ثانی شدہ اور تازہ ترین اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلعی انتظامیہ نے  ویکسینیشن مراکز کے نئے اوقات  کارجاری کردیے
ضلعی انتظامیہ نے ویکسینیشن مراکز کے نئے اوقات کارجاری کردیے

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر لاہور  ضلعی انتظامیہ لاہور کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق ، پولیو کے تمام مراکز صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈرائیو تھرو  ویکسینیشن کی سہولت شام 8 بجے سے صبح 2 بجے تک جاری رہے گی۔

فیس بک پوسٹ کے مطابق موبائل ویکسی نیشن سینٹر کا وقت شام 5 بجے سے رات  12 بجے تک ہوگا۔ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم میگا ویکسینیشن سینٹر  26 جون سے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔تاہم ، تمام ویکسینیشن  کے مراکز اتوار کے روز بند رہیں گے۔

دنیا

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی ہدایت

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل  سے کام لینے کی ہدایت

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد روس نے دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’روس خطے کے تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور روس کسی بھی ایسی کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک منظرنامے کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم ہم رابطے جاری رکھیں گے اور ہمارا تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے۔ساتھ ہی ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا ’’اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا‘‘۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد گذشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کا  مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش    کا اظہار

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی صورت حال ختم کرنے اور تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور زور دیا کہ تمام فریقین امن کو ترجیح دیں۔ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے، غزہ میں جاری نسل کشی نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لبنان پر حالیہ حملوں سے پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں پر اثر پڑا ہے۔


ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام فریقین پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سزا سے استثنیٰ کے کلچر کا فوری خاتمہ ضروری ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دوبارہ اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھے، لبنان کی خودمختاری کا تحفظ کرے اور غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll