نئی دہلی: بھارت میں ہزاروں افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر جعلی ویکسین اور نمک ملے پانی کی خوراکیں لگا دی گئیں، متاثرین میں پوش علاقوں کے مکین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفاک ملزمان نے خواجہ سراؤں سمیت معذور افراد کو بھی جعلی ویکسین اورنمک ملے پانی کا انجکشن لگا د یا ہے۔ متاثرین میں پوش علاقوں کے مکین بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ضمن میں تفتیش کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی اور کولکتہ میں ہزاروں افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر جعلی ویکسین اور نمک ملا پانی بذریعہ انجکشن لگایا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے ساحلی شہرممبئی میں تقریباً دو ہزار افراد کو جعلی ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ کولکتہ میں 500 افراد کو جعلی ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
ممبئی میں پولیس نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ یہ کیس سامنے آنے کے بعد ایک نجی اسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نوسر بازورں نے پوش علاقے کے رہائشیوں کو بھی جعلی سازی کا نشانہ بنایا ہے۔
کلکتہ پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر 8 جعلی ویکسینیشن کیمپس چلا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم از کم 250 معذورافراد اور خواجہ سراؤں کو بھی جعلی ویکسین لگائی گئی جب کہ شہر میں تقریباً 500 افراد کو جعلی ویکسین لگی تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کلکتہ کے ایک افسر اتن گھوش کا کہنا تھا کہ ضبط کی جانے والی جعلی ویکسین کی بوتلوں پر ایسٹرا زنیکا کا جعلی لیبل لگا ہوا تھا جسے انڈیا میں کووی شیلڈ کے نام سے برانڈ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے جعلی ویکسین کا سارا کیس اس وقت سامنے آیا جب اداکارہ اور سیاستدان میمی چکرابورتی کو ویکسین لگوا کر خدشہ ہوا اور انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
- 38 منٹ قبل

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 13 گھنٹے قبل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 13 گھنٹے قبل

امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے
- 2 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 13 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 13 گھنٹے قبل

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے
- 2 گھنٹے قبل